اوگرا کی ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز، 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی

16فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی پر تیار کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے سمری میں پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔اوگرا کی سمری میں ڈیزل 14 روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔