اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمدکی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری پرالزام کے کیس میں سابق وزیر شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16اپریل تک جواب طلب کر لیا۔واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جاچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔