چیف جسٹس کے ریمارکس پر سینیٹ میں تنقید ،اٹارنی جنرل کا وفاقی وزیر قانون کو خط

Feb 13, 2023 | 13:05

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطابندیال کے ریمارکس پر سینیٹ میں تنقید کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے وفاقی وزیر قانون کو خط لکھ دیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو لکھے گئے خط میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیب ترمیمی کیس کے دوران چیف جسٹس نے نوازشریف کے حوالے سے کوئی ریمارکس نہیں دیئے ۔خط میں کہا گیا کہ بعض ارکان پارلیمنٹ نے چیف جسٹس کے ریمارکس پر تبصرے کئے۔ چیف جسٹس کے ریمارکس کو سوشل میڈیا پرحقائق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا۔ اٹارنی جنرل نے خط میں مزید کہا کہ ذاتی طور پر عدالت میں موجود تھا۔ چیف جسٹس نے کہا تھا ایک ایماندار وزیراعظم کو ہٹایا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے یہ نہیں کہا تھا کہ ملک میں ایک ہی ایماندار وزیراعظم تھا۔خط میں کہا گیا کہ بطور وزیرقانون ارکان پارلیمنٹ کو اصل حقائق سے آگاہ کریں۔

مزیدخبریں