ہماری خواتین رہنمائوں نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔راجہ پرویزاشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خواتین پارلیمنٹرینز ملک میں صنفی تفریق کو ختم کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں خواتین پارلیمنٹرینز کا کردار انتہائی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ہماری خواتین رہنمائوں نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جدوجہد کو جاری رکھوں گا۔وویمن پارلیمانی کاکس کا خواتین کو بااختیار بنانے میں کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ان خیالات کااظہار ا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خواتین پارلیمنٹرینز کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رااجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تمام شرکا کو خواتین پارلیمنٹرینز کی قومی کنونشن میں خوش آمدید کہتا ہوں۔وویمن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کو کامیاب کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔کنونشن میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین پارلیمنٹرینز نے خواتین کو درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ خواتین پارلیمنٹرینز ملک میں امن کے قیام اور جمہوری روایات کی مضبوطی کیلئے بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں ہماری خواتین کی بامعنی شرکت ہمت اور بہادی کی ایک دستان ہے۔ہماری خواتین رہنمائوں نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ملک میں آمریت کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کی سب سے بااثر آواز تھیں۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو کسی بھی اسلامی جمہوری ملک کی پہلی خاتون سربراہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ راجہ پرویز اشر ف کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین پارلیمنٹرینز میں ہر طبقے ، مذہب اور نسل کی نمائندگی موجود ہیں۔پاکستان سے صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کی لیڈرشپ کے رول تک سفر طویل ضرور ہے نا ممکن نہیں۔میں خواتین کا سیاست میں بامعنی شرکت اور خواتین کو بااختیار بنانے کا سب سے بڑا داعی ہوں ۔محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کی لیڈر شپ کے طور پر ہمارے لیے رول ماڈل ہیں۔خواتین کو بااختیار بنانے میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا کردار شامل ہے۔