گورنرپنجاب کاپاکستان،سری لنکا کے مابین کاروباری منصوبوں کوفروغ دینے پرزور

پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمن نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مشترکہ کاروباری منصوبوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ آج گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان میں سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جویا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں سری لنکا، لاہور بزنس کونسل کا وفد بھی موجود تھا۔ گورنر نے سری لنکا لاہور بزنس کونسل کے تعاون اور سائٹ فائونڈیشن سری لنکا کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو انسانی آنکھ کے عطیہ کی فراہمی کو سراہا۔ سری لنکا کے وفد نے انسانی آنکھ کے موتیاکے علاج کی فراہمی کیلئے جنوبی پنجاب کے ہسپتال کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تجویز دی۔ یاسین جویا نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت کا مقصد مقامی لوگوں کو کارنیہ ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کے گورنر نے تجویز کی تعریف کی اور اس پر عملدرآمد کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔