ڈالر کی قیمت میں اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

روپے کی بے قدری جاری، امریکی کرنسی ایک بار پھر بے قابو ہونے لگی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی پھر سے مضبوط ہونے لگی، 16 پیسے اضافہ کے ساتھ ڈالر 269 روپے 44 پیسے کا ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 24 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 716 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 742 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔