پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا ملتان میں رنگا رنگ تقریب سے باقاعدہ آغاز

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا ملتان میں رنگ رنگ تقریب سے باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا، گلوکارہ آئمہ بیگ نے قومی ترانہ پڑھا۔تقریب میں ورچوئل ریالٹی کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے، مجموعی طور پر 34 مقابلے ہوں گے