( عرفان جمیل ڈوگر )پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے اوزبکستان کے سفیر ایبک عارف کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ۔ ملاقات میں پاکستان اور اوزبکستان کی سفارتی اور تجارتی معاملات پر اہم گفتگو ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی آپس میں تجارت اور سیاحت کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا ۔ پاکستان کی اقتصادی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور دونوں ممالک کا مل کر کام کرنے کا عزم ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین، سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ چوہدری شافع حسین، شیخ روحیل اکرام سفیر برائے ٹورازم اور کوآرڈینیٹر زبیرصدیقی موجود تھے ۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے اوزبکستان کے سفیر ایبک عارف کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
Feb 13, 2023 | 20:51