پاکستان میں پہلی بار ایسا الیکشن ہوا کہ لیڈر شپ اور نشان نہ ہونے کے باوجود جیت گئے، بیرسٹر گوہر علی خان
راولپنڈی بیرسٹر گوہر علی خان کی میڈیا سے گفتگو صاف شفاف انتخابات کا مقصد ہے تمام امیدواروں کو یکساں مواقع دیئے جائیں ، ہماری لیڈر شپ اور امیدواروں کو انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی،بیرسٹر گوہر علی خان 5 دن کے اندر اندر تین سزائیں دی گئیں، 14، سال 10 سال اور 7 سال کی سزائیں دی گئیں ، عوام کو یہ میسج دینے کی کوشش کی گئیں کہ خان صاحب اندر چلے گئے اب کسی اور طرف دیکھیں ، اللہ نے ہمیں عوام کی طاقت سے سرخرو کیا ہے، پاکستان میں پہلی بار ایسا الیکشن ہوا کہ لیڈر شپ اور نشان نہ ہونے کے باوجود جیت گئے، جیت کا سرچشمہ عوام ہے اور غلامی نامنطور ہے، عوام نے بڑا مینڈیٹ دیا ہے ، اب ہمارے مینڈیٹ میں ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اسلام آباد کے تین حلقوں بھی ہم جیت گئے، بلوچستان کی 16 سیٹوں میں سے ہم 4 اور پنجاب کی 115 سیٹیں جیت گئے ، سندھ کی 61 سیٹوں میں سے 16 سیٹیں اور کے پی کی 44 سیٹوں میں سے 42 جیت گئے ، پاکستان تحریک انصاف مجموعی طور پر 180 سیٹیں جیت گئی یہ ہمارا مینڈیٹ ہے ،بیرسٹر گوہر علی خان