کوئٹہ میں دہشتگردی کے خلاف یکجہتی کونسل کی جانب سے لاشوں کے ہمراہ دھرنا تیسرے روزبھی جاری ہے،مظاہرین نے شہرکی سیکیورٹی فوج کے حوالے کرنے تک میتوں کی تدفین سے انکارکردیا۔

یکجہتی کونسل کی جانب سے کوئٹہ میں دہشت گردی کے خلاف میتوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا جاری ہے، حکومت کی جانب سے بار بار مذاکرات اور مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کے باوجود ابھی تک میتوں کی تدفین نہیں کی گئی مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شدید سردی میں تیسرے روزبھی کوئٹہ میں علمدارروڈ پردھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ لواحقین کا کہناہے کہ بلوچستان حکومت کی برطرفی اورکوئٹہ میں فوج کی طلبی تک وہ اپنے پیاروں کی تدفین نہیں کریں گے۔