گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گی
گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس سندھ میں ادا کی گئی،،، پاک نیوی دے دستے نے سعید الزمان صدیقی کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی،،،
گورنر سندھ کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ،،، سپکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ، مئیر کراچی وسیم اختر، رہنماء ایم کیو ایم فاروق ستار، تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل سمیت سیاسی شخصیات نے شرکت کی،، نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز نے بھی شرکت کی،،، سعید الزماں صدیقی کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ گذری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،،، سعید الزمان صدیقی شدید علالت کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے،، سعید الزمان صدیقی کو سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا ،،، حلف اٹھانے کے بعد ان کی طبعیت ناساز رہی۔۔۔