آرمینیا میں سولہ سالہ ایتھلیٹ لڑکی نے اپنے بالوں سے کار کو کھینچ لیا
حوصلے جواں ہوں تو انسان کچھ بھی کرسکتا ہے، کسی کار کو دھکا لگانے کیلئے ایک نہیں کئی کئی لوگ زور لگاتے ہیں لیکن آرمینیا میں سولہ سالہ ایتھلیٹ لڑکی نے اپنے بالوں سے کار کو کھینچ لیا، کیرین سرگسیان نے اپنے بالوں کو ایک مضبوط رسی سے باندھا اور دو ٹن وزنی گاڑی کو کئی فٹ دور تک دھکیلا، اس منظر کو دیکھ کر بڑے بڑے بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔