چیئرمین پی ٹی آئی تحریک انصاف کے کور گروپ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

پی ٹی آئی کور گروپ کے اجلاس میں شمولیت کیلئے مرکزی قیادت کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ اجلاس میں اٹھارہ جنوری کو حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کے بارے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے پر مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں سولہ جنوری کو پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس پر مشاورت ہوگی جبکہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی جانب سے قانونی نکات پر بریفنگ دی جائے گی۔ کور گروپ کے اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔