ریاض: سعودی حکومت نے خواتین کو سیاحت کے لیے بغیر محرم کے ویزا دینے کا اعلان
ڈائریکٹر جنرل کمیشن لائسنس ڈپارٹمنٹ عمر المبارک کے مطابق خواتین سیاحتی ویزے پر تنہا بھی سعودی عرب آسکیں گی اس کے لیے ان کے ساتھ خاندان کے کسی فرد یا محرم کا ہونا ضروری نہیں تاہم 25 سال سے کم عمر خواتین کے لیے محرم ہونا لازم ہوگا۔عرب حکام کے مطابق سیاحتی ویزے کی میعاد 30 دن ہوگی اور 25 سال یا اس سے بڑی عمر کی خاتون اکیلے سعودی عرب آنے کی مجاز ہوگی۔ اہل خانہ کے ہمراہ سیاحتی ویزے پر آنے والے ہر فرد کا الگ الگ ویزا ہوگا اور ایک ویزا ایک ہی شخص کے لیے ہوگا۔