شہبازشریف ہمارےبھائی ہیں ان سےتوقعات رکھتےہیں، قصور میں سرجیکل اسٹرائیک کرکے مجرموں کو گرفتار کیا جائےگا :ریحام خان
سماجی رہنما ریحام خان نے قصور میں قتل ہونے والی 7 سالہ زینب کے گھر ان کے والدین سے ملاقات کی ،،، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے درخواست کی کہ اس واقعے کو سیاسی رنگ مت دیا جائے'،، سیاسی لیڈران بچوں سے جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے یکجہتی دکھائیں۔ ریحام خان نے بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے میڈیا کوریج کو سراہا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 'نہایت افسوس کی بات ہے کہ ہمیں بار بار اپنے بچوں کی لاشیں اٹھانی پڑ رہی ہیں'۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جتنی تیزی سے اورنج لائن ٹرین بنائی ہے، اس کیس کی تحقیقات میں بھی تیزی دکھائیں۔ قصور میں سرجیکل سٹرائیک کر کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔۔انہوں نے کہا کہ قصور کا شمار جرائم کے اعتبار سے 10 سرِفہرست اضلاع میں ہوتا ہے اور یہاں بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات تسلسل سے ہو رہے ہیں۔ ریحام خان نے پنجاب کے بجٹ میں سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔