سمبڑیال بار ایسوسی ایشن کے الیکش میں قیصر سجاد چیمہ صدر بار جبکہ پسرور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں غلام مصطفی ایڈووکیٹ صدر کے عہدہ پر کامیاب
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے انتخابات میں چوہدری رضا طور ایڈووکیٹ صدر بار جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر سی ایم اسلم ایڈووکیٹ اور اسد کھٹانہ ایڈووکیٹ نائب صدر ڈسٹرکٹ بار منتخب ہوئے اور وکلاء نے جشن منایا اور ایک دوسرے کو وکلاء نے مٹھائیاں کھلائیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری رضا طور ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء کی بے لوڈ خدمت کریں گے، سمبڑیال بار کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے صدر قیصر سجاد چیمہ 297 ووٹ لئے اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر رانا سمیع ایڈووکیٹ نے 225 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ نائب صدر سمبڑیال کے عہدہ پر ناصر گھمن ایڈووکیٹ 176 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پسرور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں غلام مصطفی ایڈووکیٹ 188ووٹ لے کر صدر بار اور سیکرٹری بار کے عہدہ پر نیاز احمد باجوہ ایڈووکیٹ 224 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، کامیاب ہونے والوں کے حامی وکلاء کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، 19 جنوری تک ملتوی ہونے والے ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ممبران کی لسٹ میں شامل غیر متعلقہ ووٹرز 15 جنوری تک نکال دئیے جائیں گے اور 18جنوری کو ڈسکہ بار کے انتخابات ہونگے، سیالکوٹ ، سمبڑیال اور پسرور بار ایسوسی ایشنوں میں ہونے والے انتخابات کے موقعہ پر سیکورٹی سخت رہی،