پاکستان اور بھارت آج کبڈی فائنل میں جوڑ لڑائیں گے
پاکستان اور بھارتی کھلاڑی ایک بار پھر کبڈی میدان میں زور آزمائی کریں گے۔ انٹرنیشنل کبڈی کے فائنل میچ میں روایتی حریفوں کے درمیان لاہور شہر میں جوڑ پڑے گا۔ جنوری میں بھی آج لاہور کا درجہ حرارت اوپر جانے والا ہے۔ قومی پہلوان اور بھارتی سورما آج کبڈی میدان میں بھڑیں گے۔ انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا میں ابھی تک قومی پہلوان بھاری ثابت ہوئے ہیں مگر بھارتی کھلاڑیوں کے لیے یہ دورہ پھر بھی یادگار رہا ہے۔ انہیں اتنا پیار اور مان سمان ملا ہے کہ پرائے دیس کا گمان بھی نہیں رہا۔