سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے، وزیراطلاعات

وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب برادر ملک ہیں اور دونوں کے تعلقات باہمی احترام اورتعاون پرمبنی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنے سعودی ہم منصب Turki Al-Shabanah سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوںگے ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے دوران مستقبل میں تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوںگے ۔