ترکی سمیت دیگر ممالک سے ڈیپورٹ ہونے والے 30 پاکستانیوںکو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

سیالکوٹ :سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ترکی سمیت دیگر ممالک سے ڈیپورٹ ہونے والے 30 پاکستانیوںکو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انسانی سمگلروں نے بیرون ممالک روزگار کیلئے جانے والے نوجوانوں کو سہانے خواب دیکھائے اور ان سے تقریباََ فی کس 10 لاکھ روپے زائد کی رقم وصول کی اور ان کو غیر قانونی طور پر ایران کے راستے ترکی کے بارڈر پر لے گئے تاکہ ان کو ترکی کے راستے یورپ بھیجا جا سکے مگر ترک بارڈر پولیس نے ان پاکستانیوں کو گرفتار کیا اور نجی ایئر لائنز کے ذریعے ترکی سے براستہ دبئی سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ڈیپورٹ کر دیا جہاں سے ان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں تاکہ ان پاکستانیوںسے دوران تفتیش انسانی سمگلروں کے بارے میں معلومات لے کر ان کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔واضح رہے کہ ان انسانی سمگلروں نے مذکورہ پاکستانیوں کو یورپ لے جانے کا جھانسہ دے کر 3کروڑ روپے وصول کئے تھے۔