وزیراعظم،چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں اب تک 9ارب سے زائد رقم وصول

وزیراعظم اور چیف جسٹس کے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں اب تک9 ارب روپے سے زائد رقم وصولہوچکی ہے ۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جاری تازہ اطلاعت کے مطابق ملک بھر سے جمع ہونے والے عطیات تقریباً 8 ارب روپے ہیں جبکہ باقی ایک ارب روپے بیرون ملک پاکستانیوں نے جمع کرائے۔دریں اثنا سٹیٹ بنک نے تجارتی بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ Payment Cardsکے ذریعے ڈیم فنڈ کیلئے دیئے جانے والے عطیات پر کوئی سروس فیس وصول نہ کی جائے۔