معاشی سنگ میل حاصل کرنے کیلئے صنعتی سرگرمیوں کافروغ ناگزیرہے: فردوس عاشق اعوان

اطلاعات ونشریات کے بارے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ملک میں معاشی سنگ میل حاصل کرنے کے لئے صنعتی سرگرمیوں کافروغ ناگزیرہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں کاروباری شعبے کے لئے سازگارماحول کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت پٹرولیم کی پیداوارمیں خودانحصاری کے لئے تلاش اور پیداوارپرتوجہ مرکوزکررہی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت نے ملک میں قدرتی گیس کی پیداوارمیں اضافے کے لئے ایک جامع پالیسی متعارف کرائی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میںکاروباردوست ماحول کی فراہمی وزیراعظم عمرا ن خان کاوژن ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات میں سرمایہ کاری سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اورقیمتیں کم ہوں گی۔