ملک میں سرمایہ کاری میں 78فیصد اضافہ ہوا: حماد اظہر

اقتصادی امور کے وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری میں 78فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں اقتصادی استحکام کیلئے بڑے اور مشکل فیصلے کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام پربجلی اور گیس کی قیمتوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔حماد اظہر نے کہاکہ 2019 اقتصادی استحکام کا سال تھا اور2020ء ملک کی ترقی وخوشحالی کا سال ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ریاستی اداروں کی بہتر کارکردگی کیلئے ان کی تنظیم نو کی ضرورت ہے