بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

سکھر کے علاقے نیوپنڈ احمد نگر میں بارش کے باعث ایک منزلہ مکان گر گیا، جس کے نتیجے میں 1 بچی جاں بحق ہو گئی جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف پنجاب کے ضلع رانی پور کے شہر جام پور کے علاقے داجل میں بھی ایک گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ جام پور میں گزشتہ روز سے جاری بارش کے باعث گھر کی چھت گری۔ گزشتہ روز بلوچستان کے شہر ژوب کے علاقے شہاب زئی میں بھی ایک گھر کی چھت گر گئی تھی جس کے نیچے آ کر 6 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے تھے۔