افغانستان:شدیدسردموسم کے باعث 17 افرادہلاک

افغانستان کے مختلف حصوں میں شدیدسردموسم کے باعث سترہ افرادہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاری حکام نے خبررساں ادارے رائٹرسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ افغانستان کاقدرتی آفات سے نمٹنے کاادارہ مجموعی اعدادوشمارمرتب کرنے کی کوشش کررہاہے۔شدیدبرفباری کے باعث کابل قندھارشاہراہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں متعدد اہم رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں