پاکستانی سرزمین کسی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوگی، وزیرخارجہ

تہران : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ایرانی صدرحسن روحانی سےتعمیری،مثبت بات چیت ہوئی ، پاکستانی سرزمین کسی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دورہ ایران سے متعلق کہا کہ ایرانی صدرحسن روحانی سےتعمیری،مثبت بات چیت ہوئی، خطے میں امن کیلئے پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھےگا، پاکستانی سرزمین کسی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔