اسلام آباد ایئرپورٹ کی تیسری منزل سے بچی گر کرزخمی

نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک حادثہ رونما ہے،جہاں چار سالہ بچی ایئرپورٹ کی تیسری منزل سے گر کر زخمی ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چار سالہ بچی ایئر پورٹ کی تیسری منزل پر موجود لفٹ کے ساتھ لگی جنگے سے نیچے گری۔ واقعے کے فوری بعد سول ایوی ایشن کے ڈاکٹرز نے بچی کو فوری طبی امداد دی بعد ازاں بچی کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے