نارووال سپورٹس سٹی سکینڈل:احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع

اسلام آباد:نارووال سپورٹس سٹی سکینڈل میں لیگی رہنما احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کر دی گئی،احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو کیس میں شامل تفتیش کرنے کی اپیل دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سےلیگی رہنما احسن اقبال کا ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت اسلام آباد کے روبرو پیش کیا گیا۔احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو کیس میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کر دی ۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی نائٹ کلب یا کسینو نہیں بنایا، ایک سپورٹس منصوبہ بنایا جسے جرم بنا دیا گیا، عمران خان نے اس منصبوے کی فنڈنگ روک کر اسے کھنڈر بنایا ہے،جو کام چالیس کروڑ میں مکمل ہونا تھا اب اس پر اربوں لگیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اصل مجرم تو عمران خان ہیں، جن کے کہنے پر یہ منصوبہ روکا گیا۔