پرویزمشرف کی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ،لاہورہائیکورٹ آج ہی فیصلہ سنائے گی

لاہور ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت ہوئی،اس موقع پر وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق سمری اور ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمد خان نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف کیس بنانے کا معاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا،پرویز مشرف کے خلاف کیس سننے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کابینہ کی منظوری کے بغیر ہوئی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ہمارے حکم کا انتظار کریں ۔تاہم لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ آج ہی فیصلہ سنائے گا۔