سعودی عرب، سردی کی لہر رواں ہفتے برقرار رہے گی
سعودی محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں رواں ہفتے کے آخر تک سردی کی شدید لہر برقرار رہے گی۔ ملک کے بیشتر علاقے اس ہفتے برفانی ہواوں کی زد میں رہیں گے۔محکمے موسمیات نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ابھی تک توقعات یہی ہیں کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقے رواں ہفتے کے آخر تک شدید سردی کے حصار میں رہیں گے۔اس دوران گرد آلود ہواوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔