سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر اور سربراہ DFID لاہور جے نال کی ملاقات
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر Dr. Christian Turner اور سربراہ DFID لاہور جے نال شاہ Jinal Shah نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ سے اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں، باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے اور رابطہ عوام مہم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر نے اپنے پہلے دورۂ لاہور پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر پنجاب میں انوائرمنٹ کو بہتر بنانے، سموگ کے خاتمے اور ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر نے چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خاندان کا پاکستان کی سیاست میں بڑا اہم کردار ہے، پاکستان بڑا خوبصورت اور پرامن ملک ہے، لاہور کی ثقافت نے میرا دل جیت لیا ہے۔