نواب شاہ: ٹریفک حادثے میں نائب امیر جماعت اسلامی سندھ عظیم بلوچ سمیت3جاں بحق

نواب شاہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں نائب امیر جماعت اسلامی محمد عظیم بلوچ سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے باندھی شوگر مل کے قریب مہران نیشنل ہائی وے کار اور ٹرک کے ہولناک تصادم سے تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد عظیم بلوچ،عرفان لاکھو اور غلام رسول کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے شکار افراد محراب پور سے تعزیت کر کے واپس آرہے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی۔