ہم نے جو بھی کرنا ہے کراچی کے عوام کی بہتری کیلئے کرنا ہے: اسد عمر

ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم نے جو بھی کرنا ہے کراچی کے عوام کی بہتری کیلئے کرنا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ ہم ساتھ مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم کراچی آئیں گے۔ کراچی کو جو دہائیوں سے حق نہیں ملا وہ دلائیں گے۔ کراچی میں پی ٹی آئی منصوبوں کی مالیت ایک سو باسٹھ ارب روپے ہیں، تمام منصوبے مکمل کریں گے۔ بڑے پراجیکٹس مکمل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کریں گے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کے منصوبے بھی پورے ہوں گے۔ جیسے ہی سندھ حکومت اپنا کام مکمل کر لے گی، پانی کے مسئلے پر کام شروع کردیا جائے گا۔