ایران سے جواب ملنے تک ہم خاموش نہیں ہوں گے، جسٹن ٹروڈو
کینیڈا کےشہرایڈمنٹن میں یوکرینی طیارے میں مرنےوالوں کی یاد میں تقریب میں کینیڈین وزیراعظم نےشرکت کی۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نےمتاثرین کو یقین دلایا ہے کہ جب تک احتساب اور انصاف نہیں ہوجاتا اسُ وقت تک وہ سکون سے نہیں بیٹھیں گئے۔کینیڈا کے شہرایڈمنٹن میں یوکرینی طیارہ حادثے میں جان سے جانےوالوں کی یاد میں تقریب منعقدکی گئی۔ تقریب میں دوہزار سے زائد افراد نےکچھ دیر کی خاموشی بھی اختیار کی۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مرنے والوں کے لواحقیقن سے کہا کہ آپ نے ہمیں ذمہ داروں کے احتساب اور انصاف کےحصول کا مقصد دیا، ایران سے جواب ملنے تک ہم خاموش نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا سانحہ ہر گز نہیں ہونا چاہیے تھا، ہم متاثرین کے ساتھ ہیں، پورا ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ یوکرینی مسافر طیارہ حادثے میں ایک سو چہتر افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جن میں ستاون افراد کینیڈین تھے۔