چونیاں میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک
تھانہ سٹی کی حدود گاوں ڈھوس کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو اشفاق اور غلام رسول ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق چونیاں میں تھانہ سٹی کی حدود گاوں ڈھوس کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں دو ڈاکو اشفاق اور غلام رسول ہلاک ہو گئے،دونوں ڈاکو شہید کانسٹیبل صغیر عباس کے مقدمہ میں گرفتار تھے۔ ڈی ایس پی خالد اسلم نے مزید کہا کہ پولیس دونوں ڈاکوؤں کو برآمدگی کے لئے لے کر جا رہی تھی کہ ڈھوس کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا،دونوں ڈاکو پولیس کے پاس ریمانڈ پر تھے اور دونوں نے شہید کانسٹیبل صغیر عباس کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید دھند کی وجہ سے ایک گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ڈاکوؤں کے ساتھی دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ترجمان قصور پولیس کے مطابق فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او قصور کی ہدایت پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔