صدر مملکت نے ترک وزیرخارجہ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک وزیر خارجہ کو سوال ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا۔ پاکستان کے دورے پر آئے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کو بین الاقوامی امن و سلامتی اور پاک ترکی باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے اعتراف میںصدر عارف علوی نے ایک خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ ہلالِ پاکستان سے نوازا ۔ ترک وزیر خارجہ کو اعزاز دینے کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز سمیت دیگر نے شرکت کی۔