وزیر خارجہ شاہ محمود سے ترک ہم منصب کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک ہم منصب میولوت چاوش اوغلو نے ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے وزارتِ خارجہ کے لان میں پودا بھی لگایا۔
پاکستان اور ترکی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور ترک وزیرخارجہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے