وزیراعظم نے آج 2 اہم اجلاس طلب کرلئے
وزیراعظم عمران خان نے آج دو اہم اجلاس طلب کرلئے، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں توانائی اور تجارت پر اجلاس ہونگے، اجلاس میں وفاقی وزراء معاونین مشیر اور حکام شریک ہونگے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی اور گیس کے امور سمیت بجلی کے حالیہ بریک ڈاؤن کی تحقیقات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں آئی پی پیز اور گیس سے متعلق امور پر بات ہوگی، وزیر اعظم کو تجارتی صورتحال ہر بریفنگ دی جائے گی، تجارت سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے نتائج کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ ایکسپورٹ انڈسٹری میں بہتری سے متعلق اعداد وشمار اجلاس میں پیش ہونگے