اسامہ ستی کے لواحقین انکوائری رپورٹ سے مطمئن ہیں تو آگے بجھوایا جائے گا،شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں قتل ہونے والے اسامہ ستی کے والد کو فون کرکے انکوائری رپورٹ پر بات چیت کی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آپ انکوائری رپورٹ سے مطمئن ہیں تو اس کو آگے بجھوایا جائے گا شیخ رشید نے اسامہ ستی کے والد کو فون کرکے اسامہ ستی قتل واقعہ انکوائری رپورٹ پر بات چیت کی۔ وزیر داخلہ نے اسامہ ستی کے والد سے وزارت داخلہ کی تحقیقاتی رپورٹ دیکھنے کی درخواست کی اور کہا کہ اگر آپ اس رپورٹ سے مطمئن ہیں تو اس کو آگے بھجوایا جائے گا ورنہ روک لی جائے گی۔ وزیراعظم اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ آپ جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت پوری مدد کرے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر آپ ہائیکورٹ کے جج سے انکوائری کروانا چاہتے ہیں تو اس کے بھی احکامات جاری کیئے جا سکتے ہیں۔ تحقیقات سے آپ کا مطمئن ہونا ازحد ضروری ہے۔ جب آپ اجازت دیں گے تو وزارت داخلہ کی جانب سے وزارت قانون کو خط لکھا جائے گا