لیگی رہنماؤں کی پیشیاں، ارکان اسمبلیوں کی غیر حاضری پر قیادت کا نوٹس
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے رہنماؤں کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پر ارکان اسمبلیوں کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کے ہاتھوں گرفتار لیگی رہنما عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں اور عدالتوں میں ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے ارکان اسمبلی غائب ہونے لگےہیں۔ مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت نے اس کا نوٹس لیا ہے اور لیگی رہنماؤں کی عدالتوں میں پیشیوں کے موقع پر لاہور کے ارکان اسمبلیوں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، اعلیٰ قیادت کی جانب سے خصوصی طور پر مخصوص نشستوں پر منتخب لیگی خواتین کو حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں پیغام بھجوایا گیا ہے کہ بغیر وجہ کے کوئی رکن اسمبلی پیشی سے غیرحاضر نہ رہے۔