دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 19 لاکھ ستر ہزار سے تجاوز کر گئی

امریکا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار دو سو انسٹھ ہلاک اور دو لاکھ بائیس ہزار سے زائد کورونا کا شکار ہوئے۔ برطانیہ میں ایک ہزار دو تینتالیس ہلاک اور پینتالیس ہزار سے زائد متاثر ہوئے۔ برازیل میں ایک ہزار ایک سو نو، جرمنی میں ایک ہزار ایک سو چھ، جنوبی افریقہ میں سات سو پچپن، مکسیکو میں چھ سو باسٹھ اور اٹلی میں چھ سو سولہ ہلاک ہوئے۔