کورونا مریضوں کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے، شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر میں شدت آ رہی ہے، شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا مریضوں کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے اورکورونا ویکسین لگوانا سب کا قومی فریضہ ہے۔خصوصی مہم کے تحت شہریوں کوان کے گھر جاکرویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی گئی،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ فوری طورپرکورونا ویکسین لگوائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے،کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر شہری مزید احتیاط کریں۔