پاک نیوزی لینڈ فیصلہ کن ون ڈے آج ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جا رہی تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کرلے گی۔ کیوی ون ڈے ٹیم پاکستان کیخلاف گزشتہ پانچ سیریز سے ناقابل شکست ہے۔ گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے سیریز 12 سال قبل 2011 میں جیتی تھی اب دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ انتظار آج ختم ہوجائے گا؟ پاکستان 2019 سے ہوم گراؤنڈ پر کوئی سیریز نہیں ہارا ہے۔