کراچی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز

سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس آج شروع کی جائے گی، جبکہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن اس اقدام کا افتتاح کریں گے۔الیکٹرک بس ملیر کینٹ سے کلاک ٹاور اور خیابان اتحاد کے راستے ڈیفنس ویو تک چلائی جائے گی۔ بس کا کرایہ 50 روپے مقرر ہے۔ یہ 20 منٹ کے ایک چارج پر 240 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ صرف چارجنگ پر چلے گا۔ اس مقصد کے لیے چارجنگ کے لیے سولر انرجی پلانٹ لگایا گیا ہے۔