پنجاب میں سیاسی عدم استحکام، اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی قیمتوں میں کمی

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو بھیجے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔کے ایس ای-100 انڈیکس کاروبار کے آٖغاز ہوتے ہی صبح 11 بجے 36 منٹ پر 367 پوائنٹس یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 437 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعد ازاں کاروباری دن کا اختتام مجموعی طور پر 480.44 پوائنٹس یا 1.18 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 323.45 پوائنٹس پر ہوا۔انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے انڈیکس میں دباؤ رہا ہے۔
دلال سیکیورٹیز کے سی ای او صدیق دلال نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے ڈالر آنے کے باوجود کاروبار میں مثبت اثر ہونا چاہیے تھا، لیکن پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایات کے بعد دوبارہ غیر یقینی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔