الیکشن کمیشن کی سندھ حکومت کو بلدیاتی انتخابات کیلئے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانےکے فیصلے کے بعد چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں اعلیٰ فوجی و سول اداروں کے افسران ،سیکرٹری الیکشن کمیشن ،صوبائی الیکشن کمشنر،آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کراچی و دیگر اعلیٰ حکام نے شریک کی۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات اورکل سے پولنگ اسٹیشنز پر سامان کی ترسیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔اس کے علاوہ سندھ حکومت کو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پرخفیہ کیمرے نصب کرنے اور آئی جی سندھ کو دیگر اضلاع سے پولیس نفری پولنگ اسٹیشنز تک پہنچانےکی ہدایت کی گئی۔