ایم کیو ایم کا حکومت سے علیحدگی پر غور، ارکان قومی اسمبلی نے استعفے جمع کرادیے

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا ہے اور اپنے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بہادر آباد میں ہونے والے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی اور دیگر آپشنز پر غور کیا اور اس ضمن میں کل پی آئی بی گراؤنڈ میں جنرل ورکرز اجلاس بھی بلایا گیا ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران اہم اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے 2 وفاقی وزراءاور ایک معاون خصوصی نے استعفے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کوجمع کرا دئیے ہیں، وفاقی وزراءامین الحق اور فیصل سبزواری کی جانب سے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کروائے گئے ہیں۔