گزشتہ بیس سال سے کرکٹ کو یرغمال بنانے والے آفریدی اب بھی ریٹائرمنٹ کیلئے تیار نہیں

Jul 13, 2016 | 11:05

سابق کپتان شاہد آفریدی بوکھلا گئے، اپنی غلطیاں چھپانے کیلئے طرح طرح کے بیان دینے لگے، برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے آفریدی نے پاکستان کرکٹ پر خوب کیچڑ اچھالا، بولے کہ ارادہ تھا کہ وہ ٹیم اچھی بنا کر ریٹائر ہوں، لیکن ایسا نہیں ہوسکا، آفریدی نے خود کو تمام کھلاڑیوں سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ ٹیم کے کھلاڑی کھیل سکتے ہیں تو وہ ان سب سے بہتر ہیں،،، لیکن آفریدی یہ بھول گئے کہ بیس سال تک پاکستان کرکٹ کو یرغمال بنا کر انہوں نے کون سا تیر مارا۔ آفریدی اس بات کے بھی انکاری ہیں کہ پاکستان میں کوئی ٹیلنٹ نہیں، ساتھ ہی ساتھ بورڈ میں بھی خامیاں نکال دیں، کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بہت کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے لیکن اگر وہ کچھ کہیں گے تو انہیں نوٹس مل جائے گا۔۔۔۔ آفریدی نے جہاں بلاوجہ کی تنقید کی وہیں انہیں اپنے سینٹرل کنٹریکٹ کا بھی خیال آیا۔۔۔ اور یہ کہہ کے بات ٹال گئے کہ ابھی بہت کچھ ٹھیک ہونا ہے وہ مناسب وقت پر بات کریں گے۔ خواتین کرکٹ ٹیم کی بہتری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر آفریدی نے طنزیہ انداز سے کہا کہ پہلے مردوں کی ٹیم کو تو ٹھیک کر لیں۔۔۔ مردوں کیلئے سہولیات ہیں نہیں اور خواتین پر کیا بات کریں۔

مزیدخبریں