متحدہ جہاد کونسل کے جنرل سیکریٹری اورتحریک المجاہدین امیر شیخ جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو طاقت سے دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی نسل کشی پر ا قوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے،یہی وجہ ہے کہ کشمیری عوام سیاست اور سفارت سے مایوس ہو کر بندوق کو ہی مسلہ کشمیر کا واحد حل سمجھتے ہیں۔شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شیخ جمیل نے کہا کہ شہدا کا مشن ہر صورت میں جاری رہے گا اور شہداکوکرناگ،برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔
بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو طاقت سے دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ جمیل الرحمان
Jul 13, 2016 | 14:03