دودھ کی ضرورت پوری کرنے کیلئے جرمنی سے گائیں قطر پہنچ گئیں۔
پابندیوں کے بعد دودھ کی ضرورت پوری کرنے کیلئے جرمنی سے گائیں خصوصی طیارے سے قطر پہنچ گئیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دودھ دینے والی 165 جرمن گائیں قطر پہنچ چکی ہیں۔ جرمنی سے 4000 گائیوں کو قطر پہنچایا جائے گا۔ یہ گائیں جرمن ہیں لیکن انہیں بڈا پسٹ سے قطر پہنچایا گیا ہے جہاں انہیں دودھ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔قطر کی زرعی کمپنی بلدانا کے ترجمان نے بتایا کہ اس کمپنی نے دوحہ ائیرپورٹ سے گائیوں کو ایک ڈیری فارم میں منتقل کیا جس میں 4000 مویشی رکھنے کی گنجائش ہے۔ بلدانا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قطر جرمنی، آسٹریلیا اور امریکا سے مزید گائیں برآمد کرے گا۔