محمود خان اچکزئی نے وزیر اعظم نوازشریف کی حمایت کا اعلان کردیا
پشتونخوامیپ کا وزیراعظم نواز شریف کی مکمل حمایت کا اعلان،،، کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بہت ہی نازک دور سے گزررہا ہے ہماری معمولی سی غلطی سے پاکستان کی سالمیت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ نواز شریف کے ساتھ ہمارا اتحاد جمہوریت کی بقا کیلئے ہے، موجودہ حالات میں نواز شریف سے زیادہ کوئی اور عوامی طور پر مقبول رہنما نہیں ہے ، ان حالات میں نواز شریف ہی پاکستان کو بچاسکتے ہیںان کا کہنا تھا کہ کرپشن پاکستان کی سب سے زیادہ خطرناک بیماری ہے، ،کرپشن کی آڑ میں کسی ایک کو نشانہ بنانا سیاسی بات ہوجاتی ہے،،، اسلام آباد میں بلا جواز دھرنے دئیے گئے ماضی میں لوگوں نے پارلیمنٹ کے دروازے توڑ کر وہاں خیمے لگائے جبکہ یہ آئین اور قانون کے خلاف ہے ،اگر آئین اور قانون کی بالا دستی ہوتو کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ پشتونخواہ میپ کسی کوبھی جمہوریت کی بساط لپیٹنے نہیں دے گی، محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور کوئٹہ میں حالیہ ہونے والے واقعات سے صاف ظاہر ہے کہ ملک میں ایک بار پھر بھونچال آرہا ہے،سب کو مل کر پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنا ہوگا۔ اگر ملک میں پر امن فضا قائم کرنی ہے تو پاکستان کو ہر صورت افغانستان کے ساتھ حالات سازگار بنانے ہوں گے ۔